جرمنی(جیوڈیسک)جرمنی سے تعلق رکھنے والی باکسنگ کی عالمی چمپئن رولا ایل ہلالی دو سال بعد جنوری میں دوبارہ رنگ میں اتریں گی۔
دو سال قبل سابق باکسنگ عالمی چمپیئن کو ان کے سوتیلے والد نے ٹانگ میں گولی مار دی تھی جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل صحت مند ہوں اور پریکٹس شروع کر دی ہے۔ 27 سالہ کھلاڑی نے بتایا کہ رنگ میں اترنا میرا خواب ہے۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میری دوبارہ پیدائش ہوئی ہے۔ میں اب ایک بار پھر عالمی چمپیئن بننا چاہتی ہوں۔