نشاط محمد ضیاء قادری کا چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کا دورہ

Nishat Zia Qadri Mohammad Mustafa Kemal

Nishat Zia Qadri Mohammad Mustafa Kemal

کراچی : شاہ فیصل ٹائون میں ماہ محرم الحرام کے موقع پر علاقائی مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں تعطیلات کے باوجود سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معمول کے مطابق خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کی ہدایت پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون میں وال چاکنگ کے خاتمے اور شاہراہوں پر آویزاں بغیر اجازت آویزاں بوسیدہ بینرز اُتارنے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا تعطیل کے باوجود جمعرات اور جمعہ کے روز شاہ فیصل ٹائون میں شاہ فیصل فلائی اوور،شاہراہوں اور آمد و رفت کے راستوں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کرکے دیواروں پر رنگ و روغن کا کام انجام دیا گیا ۔چیف آفیسر کمال مصطفی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ماہ محرم الحرام کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وال چاکنگ علاقائی خوبصورت پر بد نما داغ ہے وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ماہ محرم الحرام سے قبل شاہ فیصل ٹائون کی حدود سے وال چاکنگ کا کاتمہ اور شاہراہوں پر آویزاں بغیر اجازات اور بوسیدہ بینرز فوری طور پر اُتارے جائیں۔اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام شاہراہوں سے وال چاکنگ کے خاتمے کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا گیا ہے۔

شاہ فیصل فلائی اوور سمیت شاہراہوں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جارہا ہے انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی کو بتا یا کہ ماہ محرم الحرام کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون کے مکینوں کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ یکم محرم الحرام سے قبل مساجد و امام بارگاہوں اور عشرم محرم کے دوران شاہ فیصل ٹائون کی حدود میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جائیں۔