سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس اپنے عہدے سے مستعفیٰ

David Petraeus

David Petraeus

امریکہ(جیوڈیسک)سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل قائم مقام سربراہ کے فرائض انجام دیں گے۔

ڈیوڈ پیٹریاس نے اپنا استعفی امریکی صدر کو بھجوایا جسے منظور کر لیا گیا۔ براک اوباما نے اس موقع پر کہا کہ ڈیوڈ پیٹریاس کی وجہ سے ملک محفوظ اور مضبوط بنا۔ انہوں نے ملک کی بہت خدمت کی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے غیر ازدواجی تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد استعفی دیا۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا، جنسی تعلقات رکھنے کا فیصلہ غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شوہر اور ایک ادارے کی سربراہ کی حیثیت سے رویہ نا قابل قبول ہے۔ پیٹریاس 6 ستمبر 2011 سے اس عہدے پر تعینات تھے۔ ڈیوڈ پیٹریاس امریکا کی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔