ن لیگ ایوان صدر کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی

PMLN

PMLN

مسلم لیگ ن نے صدر آصف زرداری کی طرف سے صوبوں کے گورنرز اور ایوان صدر کے سیاسی استعمال کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مانیٹرنگ سیل اور کارروائی کے لیے وکلا کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔مسلم لیگ ن نے ایوان صدر اور گورنرہاؤس میں ہونے والے پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اجلاسوں میں صدر اور گورنر ز کی جانب سے سیاسی بیانات اور احکامات جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مانیٹرنگ سیل اور کارروائی کے لیے وکلا کی کمیٹی تشکیل دے دی جو اس حوالے سے شواہد جمع کرے گی۔ مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ سرکاری افسر ایوان صدر کے غیر آئینی احکامات کے پابند نہیں۔ ایوان صدر اور سیکیورٹی ادارے نہ تو سیاسی سیل بنا سکتے ہیں اور نہ چلا سکتے ہیں۔

نواز لیگ کے مطابق وہ الیکشن کمیشن میں ثبوت پیش کرے گی کہ ایوان صدر اور گورنر ہاوسز کا سیاسی استعمال ہو رہا ہے۔ن لیگ کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے بعدلیگی قیادت کو بدنام اور پھنسانے کے خواہش مند خود پھنس چکے ہیں۔