کراچی (جیوڈیسک) کراچی کو ٹارگٹ کلرز نے یرغمال بنالیا ۔دو ہفتوں کے دوران 104 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ،، پویس بے بس ہوگئی۔27 اکتو بر کو 4 افراد کو قتل کردیا گیا،28اکتوبر کو بھی چار افراد اندھی گولیوں کا شکار بنے، 29 اکتوبر کو سفاک قاتلوں نے 6 شہریوں سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا،30 اکتوبر کو8 معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،31 اکتوبر کوبھی 9 گھروں سے جنازے اٹھے۔
یکم نومبر کو 7 شہری مسلح افراد کی فائرنگ کا شکار ہوئے۔2 نومبرکو بھی 8 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے گئے۔3 نومبر کو 3 افراد ہلاک ہوئے ۔ 4 نومبر کو 6 شہریوں کا خون بہایا گیا۔ 5 نومبرکوبھی 6 گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ 6 نومبر کو شہر قائد کے 14 باسیوں کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ 7نومبر کو 11 لوگ اندھی گولیوں کا نشانہ بنے۔
8 نومبر کو بھی 11 کی زندگی کے چراغ گل ہوئے۔ 9 نومبر کو 7 افراد کو ٹارگٹ کلرز نے مار ڈالا۔ہر روز ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔