گوئٹے مالا (جیوڈیسک)گوئٹے مالامیں تباہ کن زلزلے کے سبب دیہات اور شہروں میں ہونے والی تباہی نے انسانی جانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،سینکڑوں افراد کی اجتماعی تدفین پر رقت آمیز مناظر نظر آئے۔
گاں سان کوچو میں سات اعشاریہ چار کی رفتار سے آنے والے زلزلے نے تباہی مچادی، جہاں اس زلزلے میں گاں اور شہر کے متعدد افراد اور ان کے مال و متاع متاثر ہوئے وہیں زلزلے نے انسانی تباہی بھی کی۔
ایک سروے کے مطابق تباہ کن زلزلے سے سینکڑوں کی تعداد میں شہری اپنی جان سے گئے ،جنہیں بعد میں تلاش کر کے اجتماعی طور پر سپرد خاک کیا گیا،اجتماعی افراد کی تدفین میں شہر کے میئر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ بیشتر لواحقین کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔