افغانستان (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سب کے مفاد میں ہے، مستقبل میں افغان امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔بھارت کے دورے پر آئے افغان صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی سانپ کی طرح ہے جو کسی کو بھی ڈس سکتا ہے۔
انتہا پسندی کے خلاف جنگ پاکستان اور افغانستان سمیت پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کرزئی کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل اللہ افغانستان میں ہے تو وہ پاکستان سے ہی آیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کا اہم اتحادی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امریکا افغان دشمنوں کو امداد دینے والے ذرائع کے خلاف کارروائی کرے۔