محمد آصف دبئی اوپن اسنوکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں

Snooker

Snooker

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کے محمد آصف نے دبئی اوپن اسنوکر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دبئی میں جاری اسنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے ہانگ کانگ کے اینڈی لی کے خلاف صفر کے مقابلے میں پانچ فریم سے کامیابی حاصل کی۔ قومی کیوئسٹ نے پہلا سیٹ باون اڑتیس سے جیتا۔ محمد آصف نے شاندار اسٹروکس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اگلے چاروں سیٹس میں بھی فتح سمیٹی۔