ورلڈ کپ 2011 کو کلیئر قرار دے چکے ہیں ، ترجمان آئی سی سی

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ2011کو آئی سی سی کلیئر قرار دے چکی ہے اور وہ میڈیا کی قیاس آرائیوں پر کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق 2011کا ورلڈکپ کرپشن سے پاک ہے اور آئی سی سی میگا ایونٹ کو پہلے ہی کلیئر کرچکی ہے۔

برطانوی اخبار کے دعوے پر آئی سی سی کا کہنا ہے وہ میڈیا کی قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی کوئی کاروائی کرے گی ، جب تک ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آئیں گے ،آئی سی سی کسی کے خلاف بھی کاراوئی کا ارادہ نہیں رکھتی۔