پاکستانی گلوکار اور موسیقار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار بن گئے۔پاکستانی گلوکار بھارتی موسیقی کے افق پر چھا گئے۔اسٹار آف ٹومارو کا اعزاز حاصل کرنے والے علی ظفر کی آواز اور ا نداز پڑوسی ملک میں شائقین موسیقی کو بیحد بھا گیا۔ موسیقی کو ایک نئے آہنگ سے روشناس کرا نے والے پاکستانی اسٹار نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی اپنی آواز کے جاود سے بھارتی شائقین موسیقی کے دل موہ لیے، چند سال بھی نہ ہوئے کہ انہیں گلوکاری میں لیجینڈ ججگیت سنگھ اور بھمسن جوشی کے بعد تیسرے سب سیزیادہ سنیجانے والے سنگیت کار کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
ایک بھارتی میگزین سروے کے مطابق نوجوان گلوکار و موسیقار علی ظفر نے اپنی شخصیت اور آواز کو بھارتی نوجوانوں کے لیے سنگیت کاروں کی ایک لمبی فہرست میں آئیڈیل بنا دیا، گوگل میں سرچ کیا جائے تو تیسرے نمبر پر علی ظفر سپر ہٹ رہے۔ علی ظفر حالیہ دنوں میں اپنی چوتھی میوزک البم پر کام کر رہے ہیں جو آئندہ سال فروری میں ان کی فلم چشم بدور کے ساتھ ہی ریلیز کی جائے گی۔
اس سے قبل علی ظفر کے تین مشہورالبم ریلیز ہوچکے ہیں جن میں حقہ پانی، مستی اور جھوم شامل ہیں۔ البم جھوم میں صوفیانہ رنگ نمایاں ہے جس نے پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت حاصل کی۔ میوزک البم جھوم نے لکس اسٹائل ایوارڈز پاکستان میں بہترین البم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔