تحریک تحفظ پاکستان کا وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ کا تحریک تحفظ پاکستان کو فرضی جماعت کہنے پر سخت رد عمل
Posted on November 11, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ کا تحریک تحفظ پاکستان کو فرضی جماعت کہنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو غیرت اور جرئا ت کے ساتھ عالمی دنیامیں باعزت مقام دلانے والی ہستی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سیاسی جماعت تحریک تحفظ پاکستان کو فرضی جماعت قرار دینا پوری قوم کی توہین ہے کیونکہ پاکستانی عوام نے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرتحفظ پاکستان کا وعدہ کرلیا ہے اور وہ دن اب دور نہیں ہے۔
جب پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں دنیا کے نقشے پر ایک لازوال ملک بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن نے اپنی زندگی کی بھی پروا نہ کی اور دن رات ایک کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جسکی وجہ سے آج دشمن پاکستان کی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتااور وفاقی وزیر کی طرف سے اس طرح کے بے ہودہ الزامات لگائے جانے سے پوری قوم میں اضطراب پایا جاتا اور وفاقی وزیر فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لیں۔