کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر گورنر سندھ اور وزیر اعلی کی ملاقات میں غفلت اور لاپرواہی برتنیوالے افسران اور عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنرہاس میں ملاقات کی اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے شہر میں دہشت گردی کے واقعات کی فوری روک تھام کے اقدامات کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ حساس علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے عملے کا گشت بڑھایا جائے۔ مشکوک سرگرمیوں اور عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ گورنر اور وزیراعلی نے ذاتی طور پر مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا۔