سندھ (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے زیر اثر پاکستان میں ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت سترہ ڈالر کے اضافے سے سترہ سو بتیس ڈالر ہوجانے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کے دام ایک چار سو روپے بڑھ گئے اور فی تولہ سونے کی قیمت باسٹھ ہزار نو سو روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کے بھا تریپن ہزار نوسو چودہ روپے رہے جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت پچیس روپے بڑھکر گیارہ سو بیس روپے ہوگئی۔