عرفان الہٰی صرف اولیاء وفقراء کی سنگت سے ہی نصیب ہوتا ہے ۔ صوفی مسعودا حمد صدیقی

فیصل آباد : علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے کلام کے ذریعے زوال آشنا قوم کوعظمت رفتہ کے حصول کی راہ سجھائی اور دوقومی نظریے کی بنیاد پرعلیحدہ ملک کے حصول پر زوردیا تاکہ مسلمان چودہ سوسال پہلے والا اپنااسلامی ، جمہوری اورملّی تشخص قائم رکھ سکیں۔علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے نظریے سے نہ صرف ملک ترقی کرسکتاہے بلکہ امن کاگہوارہ بھی بن سکتاہے۔

آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے عارفانہ کلام کے ذریعے مسلمانوں کواتحاد ویگانگت کے ثمرات سے آگاہی دی تاکہ امت مسلمہ ترقی کی منازل طے کرسکے اور دنیا میں فروغ اسلام اور استحکام کاخواب شرمندہ تعبیر ہو ۔ان کے نزدیک عرفان الہٰی صرف اولیاء وفقراء کی سنگت سے ہی نصیب ہوتاہے۔ان خیالات کا اظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ”یوم اقبال رحمتہ اللہ علیہ ”کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔