سندھ (جیوڈیسک)سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار سی ا ین جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن صبح نو بجے بند کردیئے گئے۔
سی این جی اسٹیشن اڑتالیس گھنٹے کیلئے بند کئے گئے ہیں جوکہ جمعرات کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے نیا شیڈول گیس اور پریشر کی کمی کی وجہ سے جاری کیا تھا۔
اسٹیشن بند ہونے سے قبل اسٹیشن کے باہر طویل گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا اور اسکول دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سستی گیس کا حصول صارفین کیلئے آسان بنایا جائے۔