یونیورسٹی آف گجرات نے ہومیوڈگری کورس کے اجراء کی منظوری دے دی
Posted on November 13, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) پاکستان ہومیو ڈاکٹرز کمیونٹی ہیڈآفس گجرات کے ایک پریس ریلز کے مطابق ہومیوکمیونٹی کے نمائندہ اعلیٰ ڈاکٹر انجم نوردین، کوارڈینٹر ڈاکٹر ماس اور نیشنل سنٹر گجرات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی مہر کی یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین اور رجسٹرار اکرم بھٹی سے ملاقات کے بعد یونیورسٹی آف گجرات نے ایک نوٹیفکیشن UOG/R/23/37391 بتاریخ 8 نومبر 2012ء کے تحت جنوری2013ء کے اوائل میں ہومیوڈگری کورس BHMS کوشروع کرنے کی منظوری دے دی اور ساتھ ہی ہومیو کمیونٹی کے متحرک اراکین ڈاکٹر ماس اور ڈاکٹر لیاقت مہر کوہومیوڈگری کورس کے لئے بورڈآف سڈی کمیٹی میں شامل کرتے ہوئے نواز شریف میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں اگلے ماہ تک ہومیو کورسسز کے آغاز کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ڈاکٹر انجم نوردین کے مطابق یونیورسٹی میں تین مرحلے میں ہومیوکورسس کا آغاز کیاجائے گا۔
پہلے مرحلے میں ایف ایس سی پری میڈیکل کی بنیاد پر ہائرایجوکیشن کمیشن کا منظور شدہ پانچ سالہ بیچلر آف ہومیوپیتھک میڈیکل سائنسسز(BHMS) کورس، دوسرے مرحلہ میں ہومیوڈپلومہ ڈی ایچ ایم ایس کی بنیاد پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراور ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی طرز پر دوسالہ بی ایچ ایم ایس گریڈ ڈگری کورس اور تیسرے مرحلہ میں میٹرک سائنس کی بنیاد پر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومت پاکستان کا چار سالہ منظور شدہ ڈی ایچ ایم ایس ڈپلومہ کورس میں لازمی مضامین انگلش اور اسلامیات وغیرہ شامل کرکے مکمل کروایا جائے گا۔ اس کام کیلئے پنجاب کے تمام ہومیوکالجز کو تینوں کورسسز کیلئے یونیورسٹی آف گجرات سے منسلق کیا جائے گا۔اس طرح یونیورسٹی کی طرف سے جاری ڈگریاں پورے پاکستان کے لئے قابل قبول ہونگی اور ان پر ایکویلنسی لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی اضافی امتحان دینے کی ضرورت پڑے گی۔ ڈاکٹر انجم کے مطابقBHMS ہومیوڈگری ہولڈر زکو سرکاری ہسپتالوں میں گریڈ17 میں تعینات کروایا جائے گا جس کے لئے حکومت پنجاب نے پہلے ہی سروس سٹرکچر بھی منظور کرلیا ہے۔ہومیوپیتھک حلقوں نے گجرات ہومیوکمیونٹی کے سروس سٹرکچر کی منظوری ، ہومیوڈپلومہ کی بی ایس سی کے برابر ایکویلنسی اور اب یونیورسٹی سے ہومیوڈگری کورسسز کے اجراء میں کلیدی کردار ادا کرنے پرازحد سراہا ہے اور کہا ہے ان اقدامات سے پاکستان میں ہومیوپیتھی کی تعلیم کا معیار بلند ہو گا۔
ہومیوکالجزیونیورسٹی ڈپلومہ اور ڈگری کورسسز کو جاری کرنے اور الحاق حاصل کرنے کے لئے بی او ایس کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ماس اور ڈاکٹر مہر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر انجم کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں ہومیوکالجز کو کونسل سے نکال کر کسی یونیورسٹی سے الحاق کا مشورہ دے رکھا ہے جس کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہورہی ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہومیوکالجز آنے والے وقت کا ادراک کرتے ہوئے اپنے آپ کو وقت کے جدید تقاضوں میں ڈھالتے ہوئے یونیورسٹی سے منسلق ہوجائیں۔