مصر (جیوڈیسک) قاہرہ مصر کی قومی فضائی کمپنی نے فضائی میزبان خواتین کو حجاب پہن کر اپنے فرائض سر انجام دینے کی اجازت دے دی ہے۔اس طرح سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں عائد پابندی ختم ہو جائے گی۔
ایجپٹ ائر کے نائب چیئرمین عبدالعزیز فاضل نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لئے پروازوں پر فضائی میزبان خواتین حجاب پہن کر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں گی۔ابتدا میں مصری قومی فضائی کمپنی کی جدہ اور مدینہ کے لئے پروازوں پر ڈیوٹی انجام دینے والی خواتین میزبان سرپوش اوڑھ سکیں گی۔
جس کی اجازت مرحلہ وار دوسرے عرب ملکوں کے لئے پروازوں پر بھی دے دی جائے گی۔اسکے بعد مرحلہ وار دیگر ممالک کے لیئے بہی حجاب نہ پہننے کی شرط ختم کردی جائیگی۔