شاہ فیصل ٹاؤن میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن میں انسداد ملیریا و ڈینگی مہم کا آغاز ،22اسپرے وہیکل مشین کے زریعے شاہ فیصل ٹائون کی 7یونین کونسل می بیک وقت جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا گیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور ٹاؤن آفیسر انفرا اسٹرکچر اسلم پرویز کے ہمراہ ٹاؤن آفس میں اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہشہر میں ڈینگی وائرس کی بڑھتی ہوئے وباء کی روک تھام اور عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈینگی وائرس کی افزائش اور اس کی روک تھام کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے حوالے سے موثر تشہیری مہم چلا ئی جائی تاکہ عوامی شعور کو بیدار کرکے ڈینگی وائرس کا خاتمہ یقینی بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جا سکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہاہے کہ صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کے قیام کو اولین ترجیح دے کر عوام کو امراض سے بچانے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے زریعے ہی مکھی مچھروں کے خاتمے اور ڈینگی و ملیریا کا سد باب ممکن ہے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے موقع پر موجود بلدیاتی اداروں کے علاقائی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے دوران ندیوں اور نالوں سمیت گلیوں اور محلوں کی سطح پر موثر انداز میں اسپرے کا کام انجام دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور درسگاہوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو خصوصی طور پر یقینی بنا یا جائے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداور ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کی خصوصی ہدایت پر عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو شاہ فیصل ٹاؤن میں صحت مند معاشرے کے قیام کے حوالے سے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ انسداد ملیریا اور ڈینگی وائرس کے سدباب اور عوامی زندگی کو امراض سے محفوظ بنا نے کے لئے شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جراثیم کش ادویات کا اسپرے گلیوں اور محلوں کی سطح پر تواتر کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اور چیف آفیسر کمال مصطفی نے اپنی نگرانی میں شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا تے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ شاہ فیصل ٹائون میں صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے ٹائون انتظامیہ سے تعاون کریں ۔