امریکہ (جیوڈیسک)سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس نے اپنے افیئر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں ان کا فوجی اور انٹیلی جنس کیریئر ختم ہو گیا ہے۔
پیٹریاس کے دوست اور سابق ترجمان سٹیو بوئلان نے بتایا کہ وہ کئی سطحوں پر اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی یہ تصور کرسکتا ہے کہ کس طرح سے اس واقعہ نے ان کے خاندان اور ذاتی طور پر انہیں اور کچھ لحاظ سے قوم کو متاثر کیا ہے۔ انہیں غلط فیصلے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اس قدر افسوس ہے کہ غالبا ہم اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے۔ بوئلان نے اختتام ہفتہ پر پیٹریاس کے ساتھ ملاقات کی۔ ان کے بقول ان کے سابق باس جنہوں نے گزشتہ ہفتے امریکہ کے اعلی انٹیلی جنس اہلکار کے طور پر استعفی دیا تھا کے اس افیئر نے ان کے اور ان کے خاندان کو بری طرح سے تباہ کیا ہے۔
پیٹریاس نے اپنی 38سالہ اہلیہ ہولی کو گزشتہ ہفتے یہ خبریں منظر عام پر آنے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ اگرچہ کہ بوئلان کو حقیقت میں علم نہیں ہے کہ انہیں کتنے عرصے سے اس افیئر کا علم ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مایوس ہیں اور ان کا غصہ غالبا اس مرحلے تک ناقابل بیان حد تک زیادہ ہوگا۔ بوئلان کا کہنا تھا کہ پیٹریاس اور ان کی سوانح عمری لکھنے والی پالا براڈول کا افیئر ستمبر 2011 میں ان کے سی آئی اے میں عہدہ سنبھالنیسے تقریبا دو ماہ قبل شروع ہوا تھا اور مزید کہا کہ یہ تقریبا چار ماہ قبل ختم ہوا۔ 60سالہ پیٹریاس عراق اور افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر رہ چکے ہیں اور 40 سالہ براڈول سوانح عمری تحریر کرنے کے دوران اپنے افغانستان کے متعدد دوروں کے دوران فور سٹار جنرل کے خاصے قریب رہ چکی ہیں۔