پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیاں آباد کرنے پر اسرائیل کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مندوب رضا بشیر تارڑ نے اسپیشل کمیٹی کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی آباد کاری سے فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں۔
فوری طور پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کو اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لئے ایک دوسرے کو رعایت دینا ہو گی۔ پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔