پنجاب (جیوڈیسک) دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شیخوپورہ لاہور موٹر وے پر ٹریفک روکنے کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے ملی بھر میں موسم خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقے رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی لپیٹ میں آگئے بہاولپور سے پنجاب کے بالائی میدانی علاقے میں دھند رہی بہاولپور میں درجہ حرارت14۔ڈی جی خان16۔
فیصل آباد 12ڈگری سینٹی گریڈ صبح کے وقت ریکارد کیا گیا اور دھنڈ بھی موجود رہی جبکہ ملتان15 لاہور14اور مری میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کراچی اور حیدراآباد میں 20اور 21 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حررات رہا سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا محمکہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی بارش نہیں ہوئی تاہم بھاری اوس سندھ کے علاوہ دیگر ملک کے دیگر حصوں میں پڑتی رہی۔