صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی ایڈوائس پر چین کے سینئر سفارتکار شاژوکانگ کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی۔ شاژوکانگ چین کے ایک ممتاز سفارتکار اور پاکستان کے قریبی دوست ہیں اور حال ہی میں اقوام متحدہ انڈر سیکرٹری جنرل برائے سماجی و اقتصادی امور کی حیثیت سے 5 سال تک ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے ۔ شاژوکانگ نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔