یش چوپڑہ کا آخری شاہکار آج سلور اسکرین کی زینت بن گیا

Jab Tak Hai Jan Premier

Jab Tak Hai Jan Premier

بالی ووڈ (جیوڈیسک) تھا جس کا انتظار وہ شام آہی گئی بالی ووڈ فلم جب تک ہے جان آج ریلیز ہوگئی ۔ یش چوپڑا کی فلم کے لئے فلمی ستارے بھی ایک ہوگئے ۔ بالی ووڈ ستاروں کو آج شدت سے آرہی ہے یاد یش چوپڑا کی۔ فلمی دنیا میں کنگ آف رومانس کہلانے والے یش چوپڑا نے کردیا ثابت کہ جب تک ہے جاں وہ کام کرتے رہیں گے۔

یش چوپڑا کی فلم جب تک ہے جان کی اسکریننگ میں خراج تحسین دینے کے لئے ممبئی کی شام سج گئی۔ ریڈ کارپٹ پر ہوگئی بالی و وڈ ستاروں کی چمک دمک۔۔فلمی دنیا کے ڈان شاہ رخ خان نے بھی اس موقع پر کیا یش راج کو یاد۔

اس بار دیوالی پر دو سپر اسٹارز کی باکس آفس کی جنگ کا طبل بج گیامگر بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں نے یش چوپڑا سے بیوفائی نہ کی اور شاہ رخ خان کا ساتھ دیا ریڈ کارپٹ میں شرکت کرکے۔ امیتابھ بچن نے یش چوپڑا کی آخری فلم کے ہٹ ہونے کی دعا دیتے ہوئے ان کی یادیں تازہ کیں۔ فلم جب تک ہے جان کے ریڈ کارپٹ پر مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی اینٹری نے سب کو چونکا دیا۔اجے دیوگن کی دوستی میں سمان خان تو نہ آئے پر عامر خان نے ساتھ نہ چھوڑا۔ وہ ریڈکارپٹ پر اپنے بھانجے عمران خان کے ساتھ مزیدار موڈ میں نظرآئے۔

فلم کے رنگا رنگ پریمئر میں کنگ خان کو گڈ لک کہنے کے لئے انیل کپور بھی موجود تھے۔ یش چوپڑا کو یاد کرتے ہوئے انیل کپور نیفلم کو سپر ہٹ قرار دیدیا جب تک ہے جان کی کشش نے ایشوریا اورا بھیشک کو آنے پر مجبور کیا تو جاوید اختر اور شبانہ اعظمی بھی کھنچے چلے آئے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ اور انوشکا شرما نے صرف تھوڑی دیر کی اینٹری دی۔ مگر کنگ خان کی بیگم گوری خان ان کے ہمراہ ہی رہیں۔ یش چوپڑا کی آخری فلم کو یادگار قرار دیتے ہوئے شاہ رخ خان کافی مطمئین نظرآرہے تھے۔ مگر ابھی باکس آفس جنگ جاری ہے میرے دوست۔