ملک کو مستحکم اور آئینی طریقے سے چلانے کا واحد راستہ یہ ہے تمام ادارے اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کریں ، چوہدری قمر زمان کائرہ
Posted on November 14, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک کو مستحکم اور آئینی طریقے سے چلانے کا واحد راستہ یہ ہے تمام ادارے اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کریں اور عوام بیلٹ بکس کے ذریعے حکمرانی کا فیصلہ کریں کہ کون اس کا اہل ہے عدالتیں یہ فیصلہ نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب الیکشن ملتوی نہیں ہو گا مدت پوری ہوتے ہی اسمبلی ختم اور نگران سیٹ اپ آجائے گا الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے میڈیا کی آزادی کو نہیںچھپرنا چاہتے تاہم وہ اپنے ذمہ داری کا احساس کرے آئندہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے اور اتحادی ہی آئندہ حکومت بنائیں گے ۔