ڈھلیان شریف کے رہائشی محمد انور چوہان پر 10 لاکھ 45 ہزار 5 سو 16 روپے کا ڈس آنر چیک دینے پر مقدمہ درج
Posted on November 14, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ کے نواحی گائوں ڈھلیان شریف کے رہائشی محمد انور چوہان پر 10 لاکھ 45ہزار 5 سو 16 روپے کا ڈس آنر چیک دینے پر مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق موضع ڈھلیان کے رہائشی انور چوہان پر 10 لاکھ 45ہزار 5 سو 16 روپے کا ڈس آنر چیک دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔انور چوہان ڈنگہ کی ایک دکان نواز کریانہ سٹور سے سامان لے جایا کرتا تھا ۔
پیسے مانگنے کے تنازعہ پر دونوں فریقین میں میاں کامران ادریس ، اور عبدالرحمن نواز کی موجودگی میں 35 اقساط میں پیسے دینے طے پائے جس کے بدلے اشٹام پیپر اور چیک دیئے گئے 30 ہزار روپے کا چیک بنک الحبیب ڈنگہ برانچ سے ڈس آنر ہو گیا ۔ پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں انور چوہان کے خلاف مقدمہ 489 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔