مختلف شخصیات کا چوہدری اعجاز رنیاں کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 کے حاجی چوہدری اعجاز احمد رنیاں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مرزا عمران بیگ گجرات شفاقت چیمہ گجرات ، مرزا ندیم گجرات ، چوہدری اصغر عباس وڑائچ گجرات ، اجمل ضیاء چیمہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات یوتھ ونگ گجرات ، عامر وڑائچ گجرات نے نیک تمنائوں سے مبارکباد دی ۔

اِس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ جی کرتا ہے کہ ہر انشاء اللہ تعالیٰ ہر سال حج کروں ، وہاں دِل کو اتنا اطمینان و سکون ملتا ہے اور میرے دِل سے وقت اللہ اور اُسکے پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کا ذکر بلند ہوتا ہے۔ اِس موقع پر مرزا عمران بیگ شفاقت چیمہ نے کہا اگر آپ کی یہی دِلی خواہش ہے تو اللہ تعالیٰ آپ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف کا ہر سال بلاوا آئے ۔ وہ خوش نصیب انسان ہوتے ہیں جنہیں اللہ اور اُسکا رسول اپنے گھر بلائیں۔