عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور آزاد کشمیر کی عوام بھی ان کی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے،فیضان خالد بٹ
Posted on November 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ یہ ثابت کر دے گا کہ عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور آزاد کشمیر کی عوام بھی ان کی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے، عمران خان کے جلسہ میر پور آزاد کشمیر میں ضلع گجرات سے بھی ایک بڑا قافلہ شرکت کریگا ، نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ آج بھی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان ہی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرینگے تمام سیاسی پارٹیوں کو عوام کئی بار آزما چکے ہیں ، اور ان سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے اتحاد کیا اور عوام کو بیوقوف بنایا ہے ، آج تک کوئی بھی سیاسی پارٹی عملی طور پر قیام پاکستان کے بعد سے لیکر آج تک عوام اور ملک کے مسائل حل نہیں کر سکے۔
ہر سیاسی جماعت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، عوام کو بیروزگاری ، دہشت گردی ، لاقانونیت ، ناانصافی ، مہنگائی اور غلامی کے سوا سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے بعد کچھ نہیں دیا ، عمران خان کا ویژن پاکستان کا ویژن ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ویژن ہے ، یہ عوام کی جماعت ہے ، نہ کہ کسی ایک خاندان کی جماعت ہے جس میں صرف ایک ہی خاندان کی نسل در نسل حکومت چلتی رہے ، اور عوام کو بیوقو ف بنایا جاتا رہے ، ضلع گجرات سے نوجوانوں کی کثیر تعداد جلسہ عام میں شرکت کرے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ عمران خان تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں ، اور وہ ایک عوامی لیڈر ہیں۔