کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے پی ایم اے کا احتجاج 30 ویں روز جاری ہے ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ماہر چشم سعید احمد خان کو 16 اکتوبر کی شب سریاب روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا جنہیں ماہ بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی تک صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ بدستور برقرار ہے جس سے ان سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے والے یہ ڈاکٹرز شام کو کلینکس میں بھاری فیس لیکر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے بھی خاموشی اختیار کی گئی اور غریب مریض سرکاری ہسپتالوں میں اپنے مسیحاں کے منتظر ہیں۔