یش چوپڑہ کی آخری فلم جب تک ہے جان کو بگ بی کا خراج تحسین

Jab Tak Hai Jan

Jab Tak Hai Jan

بالی وڈ (جیوڈیسک) میگا اسٹار سترسالہ امیتابھ بچن نے بھی کر ڈالی تعریفیں یش جی کی آخری فلم۔۔جب تک ہے جان کی بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ یش جی نے اپنی آخری فلم میں کمال کردکھایا۔ان کے مطابق فلم کی کہانی ،موسیقی ،شوٹس اور خاص کر اداکاروں کی اداکاری سب بہترین تھا۔

فلم سلسلہ اور اس جیسی کئی فلموں میں یش جی کے شانہ بہ شانہ کام کر نے والے امیتابھ بچن نے تعریف فلم ہی کی نہیں بلکہ کنگ خان کی بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم۔۔سو دیس۔۔کے بعد شاہ رخ خان نے دکھا ڈالے اداکاری کے کمالات۔ انھوں نے کہا کہ فلم جب تک ہے جاں میں شاہ رخ خان نے بہترین ایکٹنگ کی ہے جسے یش جی نے بھی بھرپور انداز میں کیا ہے عکس بند ۔