اداکارہ میگن فوکس سے ڈولفنز نے دوستی کر لی

Megan Fox

Megan Fox

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ میگن فوکس سے ڈولفنز کی دوستی ہوئی، میگن نے کیں باتیں اور ڈولفنز نے کیں ڈھیروں شرارتیں۔ڈولفن اور انسان کی دوستی ہے صدیوں پرانی۔ ہالی ووڈ ایکٹرس میگن فوکس کو ایک دن ڈولفنز کے ساتھ ایک کمرشل کے ذریعے گزارنے کا موقع ملا۔ شوٹنگ کے دوران میگن فوکس کو یوں لگا جیسے ان کا بچپن لوٹ آیا۔ نیلے پانیوں سے نمودار ہوتی ڈولفنز سے میگن نے کیں باتیں۔

ڈولفنز ان کی بات کو سن سن کر جواب بھی دیتی رہیں۔ انہیں میگن فوکس کی دوستی ایسی بھائی کہ کر ڈالی ڈھیروں شرارتیں، خوب کرتب دکھائے، پانی میں ادھر سے ادھر خوشی کے مارے جھومتی رہیں اور ڈانس بھی کر دکھایا۔

میگن فوکس نے ڈولفنز کے ساتھ خوبصورت لمحوں کو بتانے پر کمپنی کا شکریہ اداکیا جن کی وجہ سے یہ کمرشل ملا۔ کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ان کی میرین بائیولوجسٹ بننے کی خواہش بھی پوری ہوئی۔ ڈولفنز سے دوستی اور میرین بائیولوجسٹ جیسے خوابوں کو حقیقت کا رنگ ملا۔