بال ٹھاکرے کی عیادت مہنگی پڑ گئی ، امیتابھ ، ابھیشیک پر شیوسینا کا حملہ

Bal Thackeray Amitabh Bachan

Bal Thackeray Amitabh Bachan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بال ٹھاکرے کی عیادت کو آنے والے بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن پر شیو سینا کے کارکنوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بال ٹھاکرے کی تشویشناک حالت پر شیو سینا کے مشتعل کارکنان نے عیادت کیلئے آنے والے امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن پر حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے ، تاہم امیتابھ بچن نے انہیں پر امن رہنے کی اپیل کی ۔

بھارتی ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کا کرتا پھٹ گیا اور ان کے بازو میں چوٹ آئی۔ گھر واپسی پر بگ بی نے ٹوئٹر پر حملے کی تصدیق کی اور مزیدلکھا کہ جب وہ فلم قلعی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے تو بال ٹھاکرے ان کی عیادت کواسپتال بھی آئے تھے۔