میرپور میں تحریک انصاف کے تاریخ ساز اور کامیاب جلسہ نے آزاد کشمیر کے اندر بڑی سیاسی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے ، صادق حسین
Posted on November 15, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ پورٹر) میرپور میں تحریک انصاف کے تاریخ ساز اور کامیاب جلسہ نے آزادکشمیر کے اندر بڑی سیاسی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے کامیاب جلسہ سے تحریک آزادی اور آزاد کشمیر کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے عمران خان کا سونا می آذادکشمیر کے کرپٹ اور موروثی سیاستدانوں کو بہا لے جائیگا ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے صھافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر چند خاندانوں نے سیاست کے اوپر قبضہ کر رکھا ہے اور اقتدار کیلئے آپس میں باری لگا رکھی ہے آزادکشمیر کے چھوٹے سے خطے کو جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے کو اقتدار اور کرپشن اور لوٹ مار کا بیس کیمپ بنا رکھا ہے آزادکشمیر کے اندر تحریک انصاف کا قیام آزادکشمیر کے عوام اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے نیک شگون اور خوش آئند ہے میرپور میں عمران خان کے کامیاب اور تاریخ ساز جلسہ سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی اور آزادکشمیر کی سیاست پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو نگے تحریک انصاف کے قیام سے آزادکشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی تحریک انصاف کا سونامی آزادکشمیر کے بد دیانت اور کرپٹ سیاستدانوں کو بہا لے جائیگا ۔