کراچی میں قتل وغارت ملک بھر میں کرپشن ،ظلم ،بے روزگاری ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ موجودہ حکومت کے بدنام ترین کارنامے ہیں، خورشید زمان
Posted on November 16, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان کراچی میں قتل وغارت ملک بھر میں کرپشن ،ظلم ،بے روزگاری ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ موجودہ حکومت کے بدنام ترین کارنامے ہیںجبکہ کالاباغ ڈیم کے منصوبے کو ختم کرکے کرپٹ حکومت نے اپنے تابوت میں آکری کیل بھی ٹھونک لی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی ‘ اسنیپ چیکنگ اورٹارگیٹڈ آپریشن کے باجود کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے اورقاتل اسی طرح سرِعام و دن دیہاڑے عوام کو شکار کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یا تو دہشتگرد حکومت سے زیادہ مضبوط ہیں یا پھر قانون و حکمران دہشت گردوں کے سرپرست و معاون بنے ہوئے ہیں۔
ٹارگیٹ کلنگ کا تسلسل حکومتی ناکامی کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے جبکہ رینٹل وزیر اعظم نے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو ختم کرنے کے منصوبے پر دستخط کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔