منڈی بہائو الدین اور گردونواح میں جعلی پیروں کے آستانے،نوجوان بچیوں کی عزتیں غیر محفوظ ہو گئیں

منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)منڈی بہائو الدین اور گردونواح میں جعلی پیروں کے آستانے،نوجوان بچیوں کی عزتیں غیر محفوظ جبکہ جعلی پیروں نے متعدد افراد کوکنگال کر دیا،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی نوجوان خاتون کو رسول لوکڑی کے کے پیر نے آستانے میں ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو خاتون کے شوہر نے اہل علاقہ کی مداخلت پر پولیس چوکی رسول میں مقدمہ درج کرا دیا۔

شہیدانوالی میں جعلی پیر نے بیماری ختم کرنے کے لیے آزاد کشمیر کی خاتون کو ہزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا تعویذ سے بیماری تو ختم نہ ہوئی خاتون کی جمع پونجی ختم ہو گئی،لوگوں کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔