لاہور ہائیکورٹ (جیوڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کہا کہ پولیس سمیت کوئی بھی ادارہ اپنے کام سے انصاف نہیں کررہا جس سے عدالتوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے ججز سمیت اعلی شخصیات نے شرکت کی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر زیر التوا مقدمات کا بہت بوجھ ہے تاہم پرانے مقدمات کے ترجیحی بنیادوں پر فیصلے کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں جس معاملے کے حل کے لیے احکامات جاری کرے اس پر عمل نہیں ہوتا۔