شنگھائی : والی بال ٹیم کوچ پر کھلاڑیوں کو ہراسوں کرنے کے الزامات

Shanghai Volleyball

Shanghai Volleyball

شنگھائی (جیوڈیسک)چینی کھیلوں کے حکام نے شنگھائی خواتین والی بال ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کو کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر معطل کر دیا ہے۔چین کی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوچ پر بڑے پیمانے پر نشہ کے بعد دو خواتین کھلاڑیوں کو غلط پیغامات دینے کی کوشش، نامناسب رویہ اور غیر موزوں زبان استعمال کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

شنگھائی کھیلوں کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دو میں ایک کھلاڑی نے جس کا نام نہیں بتایاگیا 10 نومبر کے واقعہ میں شدید ردعمل کا اظہار کیا اور مزید بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چینی لیگ سیشن میں شہر کی خواتین کی والی بال ٹیم جس میں قومی ٹیم کی ارکان اور 2012 کے اولمپکس میں نمائندگی کرنے والی کھلاڑی بھی شامل ہیں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ شنگھائی ٹیم منگل کو تیانجن کے مقابلہ میں ہار گئی تھی اور ریاستی میڈیا نے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی اس سکینڈل کی وجہ سے متاثر ہوئی۔