ہالی وڈ ہارر فلم سائلنٹ نائٹ کا ٹریلر جاری

Hollywood Horror Movie

Hollywood Horror Movie

ھالی وڈ (جیوڈیسک) ھالی وڈ کی نئی ہاررفلم سائلنٹ نائٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔تیس نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم میں “سانتا کلاز ” مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مگر ہر بار بچوں میں خوشیاں بانٹنے والے سانتا اس بار لوگوں کو ڈرائیں گے۔سانتا کلاز لوگوں کو اغوا کر کے قتل کرتا ہے جبکہ شہر کی گلیوں میں سیکڑوں سانتا کی موجودگی اسے چھپنے کا موقع دیتی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اسٹیون سی ملر ہیں اور میلکم میکڈاول نے شیرف کوپر کا کردار ادا کیا ہے جو قاتل سانتا کی تلاش میں ہے۔