اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے تنقید برائے تنقید اور جھگڑے ختم ہونے چاہئیں۔ افراد کے مضبوط ہونے سے ہی ملک مضبوط ہوگا ۔
اسلام آباد میں ایک فلاحی تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا حقیقت پسندانہ فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم سب کچھ کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا پڑے گی ۔متحد ہوکر ہی قومی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔