سپریم کورٹ(جیوڈیسک)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے اصغر خان کیس میں نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے پر محدود نظرثانی کی استدعا کی جائے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے صدر کے دو عہدوں سے متعلق ریمارکس کا چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں سابق صدر اسحق خان، سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کو سیاست میں ملوث ہونے اور سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کرنے پر اسلم بیگ اور اسد درانی اور جن سیاستدانوں نے رقوم لی ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ صدر سیاست میں ملوث نہیں ہوسکتا اور ایوان صدر میں کوئی سیاسی سیل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ صدر وفاق کی علامت ہوتا ہے لہذا اسے کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرنا چاہیے۔