ڈرون جنگ کے مترادف ہیں ، بند کیے جائیں ، رکن کانگریس

Drone

Drone

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کی پارٹی کے رکن کانگریس نے پاکستان میں ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی رکن کانگریس ڈینس کچینک نے ایوان نمائندگان میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی ڈرون حملوں سے پاکستان میں تین ہزار تین سو اٹھہتر افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ یمن میں انیس سو باون اور صومالیہ میں ایک سو ستر افراد جان کی بازی ہارگئے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک میں جنگ کااعلان نہیں کیاگیا اور ان کی خودمختاری کے خلاف وہاں ڈرون حملے جاری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔