An injured Palestinian child cries at a hospital following an Israeli air raid in Beit Lahia, the northern Gaza Strip on November 17, 2012
اسرائیلی فوج کے مطابق اب بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہدف موجود ہیں جن کے لیے وہ غزہ کے اندر حملے کرنا چاہتی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر چوتھے روز بھی فضائی حملے جاری رہے اور ہفتے کو غزہ میں حماس کے وزیر اعظم کے دفتر اور کابینہ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سے اسرائیلی فضائیہ نے ایک سو اسّی سے زیادہ فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں چار روز میں اڑتیس فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ پر حالہ اسرائیلی حملے میں 80 فیصد زخمی عورتیں اور بچے ہیں جبکہ 20 فیصد زخمی نوجوان ہیں۔
اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کا ہدف رہائشی علاقے اور عام شہریوں کے گھر ہوتے ہیں کیونکہ اسرائیل کے بہ قول ان علاقوں کو حماس اپنا اسلحہ گودام اور محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔