احمدآباد ٹیسٹ : فالو آن کے بعد انگلینڈ کے بغیرکسی نقصان کے111رنز

England Vs India

England Vs India

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے ایک سو گیارہ رنز بنالئے۔ بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو مزید دوسو انیس رنز درکار ہیں۔ احمدآباد ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اکتالیس رنز تین کھلاڑی آٹ سے نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم ایک سو اکیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میٹ پرائراڑتالیس، کپتان ایلسٹرکک اکتالیس،براڈ پچیس ،کیون پیٹرسن سترہ اور سمت پٹیل دس رنز بناسکے۔بھارت نے تین سو تیس رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ کو فالوآن کرا دیا۔ بھارت کے پراگیان اوجھا نے پانچ اور روی چندرن ایشون نے تین وکٹیں لیں۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ایک سو گیارہ رنز بنائے اور ان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ ایلسٹرکک چہتر اور نک کامپٹن چونتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے انگلینڈ کو مزید دو سو انیس رنز درکار ہے جبکہ اس کی دس وکٹیں باقی ہے ۔