فلپائن (جیوڈیسک) فلپائینی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ باغیوں سمیت گیارہ ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان کولیڈ سجانا نے بتایا کہ جنوبی صوبہ گیلی میں فوج کے باغیوں کے خلاف آپریشن میں پانچ باغی ہلاک ہو گئے جبکہ اس آپریشن میں چھ فوجی بھی مارے گئے۔ اس آپریشن میں چھ باغیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔