مجھ میں اتنی ہمت بھی نہیں کہ بیوی سے بات کر سکوں ، ڈیوڈ پیٹریاس

David Petraeus

David Petraeus

سابق سی آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے کہ جو میں نے کیا وہ میری بہت بڑی غلطی تھی، مجھ میں اتنی ہمت بھی نہیں کہ بیوی سے بات کر سکوں۔ امریکا کے ایوان کی انٹیلجنس کمیٹی کے سامنے بیان میں سابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر حملہ القاعدہ نے کیا تھا۔ امریکا کے ایوان نمائندگان کی انٹیلجنس کمیٹی کے سامنے سابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی پیشی ہوئی۔

لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے متعلق ان سے جواب طلبی ہوئی۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے صفائی میں کہا کہ امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیون کی ہلاکت القاعدہ سے منسلک انتہا پسندوں کی منظم کارروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے چند لٹیروں نے سفارتخانے کا رخ کیا تھا مگر فیصلہ کن کارروائی القاعدہ ارکان کی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے استعفے سے بن غازی کیس کی پیشی سے کوئی تعلق نہیں۔