سابق صدر پرویز مشرف این آر او جاری کرنے پر پچھتانے لگے،قوم سے معافی مانگنے کا اعلان بھی کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ این آر او جاری کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔ وہ اس پر شرمندہ ہیں اور قوم سے معافی مانگیں گے۔
سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ آزمائی ہوئی جماعتیں ہیں۔ عمران خان کو ایک موقع ملنا چاہئے، اگر انہوں نے انتخابی اتحاد کیا تو وہ تحریک انصاف کو ترجیح دیں گے۔