پنجاب(جیوڈیسک) پنجاب کی صنعتوں کیلئے ساڑھے تین روز گیس لوڈشیڈنگ کا نوٹیفکیشن چوبیس گھنٹے بعد ہی واپس، اب ہفتے میں چار روز سپلائی بند رہے گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.
سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے۔ سوئی گیس حکام نے ساڑھے تین دن گیس فراہمی کا نوٹیفکیشن چوبیس گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا اور اب نئے احکامات کے مطابق پنجاب کی فیکٹریوں کو کل سے شروع ہونے والے ہفتے میں تین دن گیس ملے گی جبکہ چار دن گیس بندش کا سامنا رہے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فیصل آباد، سرگودہا، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ او راولپنڈی کی صنعتوں کو بیس سے بائیس ستمبر تک گیس ملے گی۔
لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ کی فیکٹریوں کو تیئس سے پچیس نومبر تک گیس ملے گی۔ فیصل آباد کی صنعتی تنظیموں کی جانب سے گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور ٹیکسٹائل تنظیموں نے کل اپنے اجلاس طلب کر لئے ہیں۔