ڈیوس کپ ٹینس : جمہوریہ چیک کی اسپین پر 1-2 کی برتری

Czech Republic

Czech Republic

ڈیوس کپ ٹینس (جیوڈیسک) ڈیوس کپ ٹینس فائنل بیسٹ آف فائیو ٹائی کے دوسرے روز میزبان جمہوریہ چیک نے دفاعی چیمپئن اسپین پر دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ پراگ میں ڈبلز میچ میں ٹوماس برڈیچ اور راڈک اسٹپنک نے فتح حاصل کرکے میزبان ٹیم کو سبقت دلائی۔ اسپین کی ڈبلز ٹیم مارسل گرینولرز اور مارک لوپز پر مبنی تھی۔ جس نے گذشتہ ہفتے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل ٹائٹل جیتا تھا۔

لوپز اورگرینولرز نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔ لیکن برڈیچ اور اسٹپنک نے اگلے تین سیٹ میں سات پانچ ، سات پانچ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی اور فتح کے ساتھ اپنی ٹیم کو دوایک کی لیڈ دلادی۔ آج دو ریورس سنگلز میں ایک کامیابی جمہوریہ چیک کو بتیس سال بعد ڈیوس کپ چیمپئن بنادیگی۔ اسپین کو اعزاز کے دفاع کیلئے دونوں میچ جیتنا ہونگے۔