کوٹلہ( ارب علی خاں)یونین کونسل چڑیاولہ کے مرکزی گائوں گوچھ اور سلہ میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حمایت ایک جلسوں کا اہتمام کیا گیا موضع گوچھ میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات حاجی احمد خان گوچھ، حاجی محمد الیاس ،حاجی عبدالغفور،چودھر عنصر علی ،لالہ محمد اشرف سپرا ،حاجی نذیر احمد سابقہ کونسلر یونین کونسل چڑیاولہ،چوہدری عظیم گوچھ ،صوبیدا محمد زمان گوچھ،لالہ زمان ملنگ گوچھ سمیت گائوں کی سرکردہ برادریوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ۔ موضع سلہ میں ہونے والے جلسہ میں ملک صغیر احمد سابقہ کونسلرسلہ،ملک فیاض حسین سلہ،ملک ساجد سلہ،ملک ریاض سلہ،چوہدری لیاقت علی سلہ،ملک نذر حسین سلہ، چوہدری محمد یوسف سلہ،ملک شوکت علی سلہ نے شرکت کی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔
سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ فروروی 2008کے الیکشن میں تمام حکومتی مشینری میرے خلاف کام کر رہی تھی ،تو آپ لوگوں نے اس وقت بھی میر ساتھ دیا اور ان ظالم جابر حکمرانوں کے مقابلہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر مجھے کامیاب کرایا۔میں تو آپ کا یہ احسان بھی ساری عمر نہیں بھلا سکتا ،آج ایک با ر پھر میرے اور آپ کے امتحان کا وقت آ گیا ہے ۔ ہم نے اپنے ووٹ سے لوٹ مار اور کرپشن کے بادشاہوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس علاقے سے بھگانا ہے ،۔چوہدری عابد رضا نے کہا کہ ترقیاتی کام اورعوام کی خدمت اپنے اللہ کی رضا کے لیے کرتا ہوں آپ پر کوئی احسان نہیں ہے ،کیونکہ کل میں نے بھی اپنے اللہ کو حساب دینا ہے ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ملک حنیف اعوان اور رحمان نصیر کا مقابلہ نہیں ،اس میں میاں نواز شریف اور زرداری کا مقابلہ ہے اللہ نے آپ کو فیصلے کا اختیار دیا ہے کہ آنے والے جنرل الیکشن میں آپ میاں نواز شریف کو پسند کرتے ہیں یا آصف علی زرداری کو ،یہ آپ لوگو ں کے پا س موقع ہے۔
ایم پی اے چوہدری عرفان الدین ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آصف علی زرداری کرپشن کا بحرالکاہل ہے ،اس وقت ملک میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔کرپٹ ٹولے سے جان چھڑوانے لے لئے میاں محمد نواز شریف کو کامیاب کروائیں ۔4دسمبر کو شیر پر مہر لگائیں۔