غزہ پر اسرائیلی مظالم نے مسلمانوں کو مضطرب کر دیا ہے امریکہ حالات کو سمجھتے ہو ئے اسرائیل کو لگا م دے، عبدالقدیر خان
Posted on November 19, 2012 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد: تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی مظالم نے مسلمانوں کو مضطرب کر دیا ہے امریکہ حالات کو سمجھتے ہو ئے اسرائیل کو لگام دے اور مسلما نو ں کے جذبا ت اور مقد س مقامات کا خیال رکھے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ غزہ کی نا کہ بندی کے بعد وہاں ہو نے والے قتل عام نے پو ری دنیا کے مسلمانوں کو مضطرب کر دیا ہے ۔ اسرائیل کی یہ دہشت گردی مسلمانوں کو مشتعل کر رہی ہے ۔
اگر مسلمان کوئی دفاعی کاروائی کریں تو اُنہیں دہشت گرد کہا جائے گا۔ حالانکہ پو ری دنیا کے مسلمان بشمو ل کشمیر ، فلسطین ، افغا نستان ، اعرا ق اور پا کستان ریا ستی دہشت گر دی کا شکار ہیں ۔ عالمی طا قتوں کا یہ دہرا میعار دنیا کے امن کو تباہ بربا د کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ علاقائی ، نسلی تعصب اور فر قہ وارنہ رنجشوں کو بھلا کر دشمن کے مقا بلے میں متحد ہو جا ئیں ۔