خودکش حملوں کو غیر شرعی قرار دیا ہے،فضل الرحمان

Maulana Fazal-ur-Rehman

Maulana Fazal-ur-Rehman

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے عسکری جدوجہد اور خودکش حملوں کو غیر شرعی قراردیا ہے۔ قبائل کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کو اعتماد میں لیئے بغیر صدر یا حکومت کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

پشاور میں جے یو آئی کے سیکرٹریٹ میں قبائلی جرگے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا قبائل کے مستقبل کا فیصلہ اتفاق رائے کیا جائے گا اس کے لئے قبائلی جرگہ نمائندہ فورم تصور کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کے جے یو آئی نے متعدد بار عسکری جدوجہد اور خودکش حملوں کو غیر شریعی قرار دیا ہے۔